کراچی (اسٹاف رپورٹر)ابراہیم حیدری میں 23 جون کو ہونے والے قتل میں مقتول کے سگے بیٹے ملوث نکلے، جائیداد کے تنازع پربیٹوں نے اپنے قریبی دوست کے ساتھ مل کرسگے باپ کو قتل کردیا تھا ،پولیس نے قتل میں ملوث ایک بیٹے اوراس کے دوست کوگرفتارکرکے ان کے قبضے سے اسلحہ ،موبائل فون اورموٹر سائیکل برآمد کرلی۔ایس ایس پی ملیرایس ایس پی ملیرعبدالخالق پیرزادہ کے مطابق ابراہیم حیدری پولیس کو23 جون کی رات اطلاع موصول ہوئی کہ لیبر کالونی کے ایک گھر میں کچھ ڈکیت داخل ہوئے ہیں اور دوران ڈکیتی ایک شخص کوقتل کردیا گیا ہے ،وارات کے دوران ملزمان موبائل فون ،نقدی اور موٹر سائیکل چھین کرفرارہوگئے، واردات کی اطلاع موصول ہونے پر سینئر افسران سمیت پولیس کی نفری موقع پر پہنچی،پولیس نے جب حالات اورواقعات کاتفصیلی جائزہ لیا تو معاملہ انتہائی مشکوک دیکھائی دیا،جس پر واقعے کی تفتیش کے لیے ایس پی ملیر، ڈی ایس پی سکھن اور ایس ایچ او ابراہیم حیدری کی سربراہی میں خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی ۔