کراچی(اسٹاف رپوٹر) شہر قائد میں ڈاکو راج تھم نہ سکا،سفاک ڈاکوئوں نے ڈکیتی مزاحمت پر ایک اور نوجوان کو گولیوں سے چھلنی کردیا،واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی۔ تفصیلات کے مطابق کورنگی صنعتی علاقہ تھانہ کی حدود کورنگی اللہ والا ٹاؤن میں مسلح ملزمان کی فائرنگ سے18سالہ عباس ولد جمال شدید زخمی ہوگیا جسے فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دوران علاج دم تو ڑگیا،ایس ایچ او تھانہ کورنگی صنعتی علاقہ حکم داد نے بتایا کہ مقتول کورنگی 6 نمبر کا رہائشی تھااور پرانی اشیاء کی خرید و فروخت کا کام کرتا تھا،واقعہ ڈکیتی کی واردات کے دوران مزاحمت پر پیش آیا ہے۔