کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ ریونیو بورڈ (ایس آر بی) نے مالی سال 2025-26 کے دوران ریکارڈ 370.064 ارب روپے کا ریونیو جمع کرکے نئی تاریخ رقم کر دی۔ایس آر بی کے مطابق گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں مجموعی ٹیکس وصولی میں 20.17 فیصد کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔