کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائیکورٹ کی ڈیپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی کے اجلاس میں 13 ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کو گریڈ 20 سے 21 میں ترقی دینے کی سفارش کی گئی، سفارش کردہ ججز میں غلام مرتضیٰ میتلو، زبیحہ خٹک، شمس الدین جونیجو، نیاز حسین ،حفیظ الرحمٰن، عبد الستار سومرو، علم الدین، عبدالحکیم، امجد سومرو، الطاف حسین دایو، سہراب خان بروہی، شاہد علی میمن اور محمد جہانگیر خان کے نام بھی سفارش میں شامل ہیں۔