آٹا کے فری پوائنٹس رات گئے تک کھلے رہیں گے، کمشنر

March 22, 2023

لاہور(خصوصی رپورٹر )کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا نے فری آٹا فراہمی کے حوالے سے فیلڈ میں موجود افسران کا زوم میٹنگ سے براہ راست جائزہ لیا۔ کمشنرلاہورمحمد علی رندھاوا کی زیر صدارت اجلاس میں فری آٹا پوائنٹس پر موجود تمام ڈی سیز اوراے سیز اور مانیٹر افسران کے ساتھ زوم میٹنگ کی۔ کمشنر نے کہا کہ آج سے شہر بھر میں چوبیس گھنٹے آٹا فراہمی کے سنٹرز بھی کام کریں گے۔ سنٹرز رات تک کھلے رہیں گے ۔