سات سالہ بچی سے زیادتی کے ملزم کو ساڑھے بارہ سال قید، جرمانہ

March 22, 2023

راولپنڈی (نمائندہ جنگ) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی احسن محمود ملک نے 7سالہ بچی سے زیادتی کے الزام میں ملوث ملزم کو ساڑھے بارہ سال قید اور ایک لاکھ روپے جرمانہ اور دو لاکھ روپے متاثرہ لڑکی کو معاوضہ ادا کرنے کا حکم دیا۔ ملزم عثمان سرور کے خلاف تھانہ صدر بیرونی پولیس نے 3فروری 2021کو بچی سے زیادتی سمیت مختلف الزامات کے تحت مقدمہ درج کیا تھا، ملزم پر الزا م تھا کہ اس نے اپنے گھر قرآن پڑھنے کے لئے آنے والی7سالہ بچی کے ساتھ زیادتی کی اور بعدازاں بچی کے والد کی شکایت پر انہیں سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دیتا رہا۔