ملک کو حقیقی معنوں میں فلاحی و جمہوری ریاست بنائیں گے، خالد مقبول

March 23, 2023

کراچی (اسٹاف رپورٹر) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ 23مارچ 1940ء کو بانیان پاکستان نے ایک علیحدہ وطن کا خواب دیکھا تھا، جو 14اگست 1947ءکو شرمندہ تعبیر ہوا، آج کے دن ہمیں اس عہد کا عزم کرنا ہے کہ ہم پاکستان کو بانیان پاکستان کے خوابوں کے مطابق تعمیر کریں گے اور اس ملک کو حقیقی معنوں میں فلاحی و جمہوری ریاست بنائیں گے جہاں سب کو بلا امتیاز مذہب، رنگ و نسل برابری کے حقوق حاصل ہوں، یوم پاکستان کے موقع پر اپنے ایک پیغام میں ڈاکٹر خالد مقبول نے کہا کہ ہم ایک ایسا وطن چا ہتے ہیں جہاں جاگیر دارانہ و ڈیرانہ نظام نہ ہو بلکہ ایک ایسا نظام ہو جہاں کسان کی نمائندگی کسان، مزدور کی نمائندگی مزدور اور عوام کی نمائندگی مخصوص خاندانوں کے بجائے ان کے حقیقی نمائندے کر رہے ہوں۔