ٹانک انتظامیہ کا تحصیل بلڈنگ میں ریونیو دربار کا انعقاد

March 23, 2023

پشاور (جنگ نیوز) ٹانک انتظامیہ کی جانب سے تحصیل بلڈنگ میں ریونیو دربار کا انعقاد کیا گیا، ڈپٹی کمشنر محمد شعیب نے صدارت کی جبکہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر( جنرل) تنویر خان، اسسٹنٹ کمشنر امین اللہ، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر جمشید عالم، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ریونیو شہاب احمد، تحصیلدار محمد اکرم اور محکمہ مال کا دیگر عملہ بھی موجود تھا۔دربار میںعوام نے ریونیو سے متعلق مسائل و شکایات بیان کئے۔ ڈپٹی کمشنر نے کچھ مسائل حل کرنے کی ہدایات جاری کیں جبکہ کچھ وقت طلب مسائل کو مقررہ مدت کے اندر حل کرنے کے حوالے سے متعلقہ سٹاف کو ہدایات جاری کیں۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ریونیو دربار کے انعقاد کا مقصد لوگوں کو محکمہ مال سے متعلق درپیش مسائل براہ راست سننا اور حتی الوسع مسائل کا ازالہ کر کے عوام کو فوری ریلیف پہنچا نا ہے۔