اسلام امن، سلامتی اور محبت کا دین ہے، علامہ محمد شعیب

March 23, 2023

پشاور(وقائع نگار)قومی امن کمیٹی بین المذاہب ہم آہنگی خیبرپختونخواکے چیئرمین علامہ محمدشعیب نے کہاہے کہ اسلام امن، سلامتی اور محبت کا دین ہے، انسانی جان و مال اور عزت و آبرو کا تحفظ شریعت اسلامی کے اہم مقاصد میں سے ہے، کسی بھی انسان کی ناحق جان لینا یا اسے اذیت دینا فعل حرام ہے، قطع نظر اس کے کہ وہ انسان مسلمان ہے یا غیر مسلم،ان خیالات کااظہارانہوں نے گزشتہ روزیاسین آبادمیں جاویداکبرآفریدی اوراحسن اکبرآفریدی کوان کے عہدوں کااعلامیہ اورکارڈدیتے ہوئے کیا،چیئرمین علامہ محمدشعیب نے سماجی شخصیت جاویداکبرآفریدی کوقومی امن کمیٹی بین المذاہب ہم آہنگی خیبرپختونخواکاوائس چیئرمین اوراحسن اکبرآفریدی کوضلع پشاورکیلئے سینئروائس چیئرمین مقررکیاہے،اس موقع پرنومنتخب عہدیداروں نے کہاکہ اپنے منصب کوبین المذاہب کے مابین ہم آہنگی کیلئے استعمال کریں گے، بدقسمتی سے آج دہشت گردی کو اسلام سے منسلک کیا جا رہا ہے جس کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں ہے،اسلام امن اور سلامتی کا دین اور مذہبی ہم آہنگی کا درست دیتا ہے،اخوت محبت اور بھائی چارے کا مظاہرہ کرکے ہی ملک دشمن عناصر کے مذموم مقاصد کو ناکام بنایا جاسکتا ہے،ہم امن کے قیام اور مذہبی ہم آہنگی کے فروغ کے لئے اپنا بھرپورکردار ادا کرینگے