بہترین اور بروقت طبی سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح: سیکرٹری صحت

March 23, 2023

ملتان (سٹاف رپورٹر) سیکرٹریز ہیلتھ نےضلع ملتان میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر/شہباز شریف ہسپتال، تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتالوں شجاع آباد و جلال پور پیر والا، رورل ہیلتھ سنٹر ایاز آباد مڑل اور ضلع لودھراں میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال اور تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال کہروڑ پکا جبکہ ضلع وہاڑی میں تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال میلسی کا دورہ کیا۔ سیکرٹری ہیلتھ علی جان خان اورسیکرٹری ہیلتھ جنوبی پنجابمحمد اقبال نے دیگر افسران کے ہمراہ ہسپتالوں میں سہولیات کی دستیابی اور سروس ڈیلیوری کے عمل کو چیک کیا۔ سیکرٹریز کا کہنا تھا کہ حکومتِ پنجاب کی خصوصی ہدایات کے مطابق لوگوں کو ان کی دہلیز پر بہترین اور بروقت طبی سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے۔محکمہ صحت میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل کے لئے بھی مسلسل مانیٹرنگ کی جارہی ہے۔پنجاب بھر کے تمام ہسپتالوں میں ڈاکٹروں کی کمی کو کافی حد تک پورا کر لیا ہے۔تمام ہسپتالوں اور مراکز صحت پر بائیومیڈیکل مشینری کو بھرپور استعداد کار کے مطابق استعمال کرنے کی ضرورت ہے۔