نشتر ہسپتال میں ٹی بی سے آگاہی کے لئے 3 روز سے تقریبات جاری‘ پروفیسر ڈاکٹر اعظم مشتاق

March 23, 2023

ملتان(سٹاف رپورٹر) نشتر ہسپتال ملتان کے شعبہ امراض سینہ کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹر اعظم مشتاق نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا بھر میں ٹی بی کا عالمی دن ہر سال 24 مارچ کو منایا جاتا ہے لیکن ہسپتال کے شعبہ امراض سینہ کی جانب سےٹی بی سے آگاہی کے لئے 3 روز سے تقریبات کا سلسلہ جاری ہے۔ ٹی بی کا مرض زمانہ قدیم سے ہی انسانی آبادی کے لئے بڑا خطرہ رہا ہے اور کافی عرصہ تک ٹی بی کا کوئی علاج نہیں تھا بدقسمتی سے چند غریب ممالک میں ٹی بی کا مرض ختم نہ ہو سکا ،ٹی بی کے مریض کو چاہیے کہ وہ اپنا علاج مکمل کرے۔