امریکی جنگی جہاز کو خبردار کر کے ساؤتھ چائنا سی سے بھگا دیا، چینی فوج

March 23, 2023

فوٹو: بشکریہ غیر ملکی میڈیا

چینی فوج نے الزام لگایا ہے کہ امریکی جنگی جہاز غیرقانونی طور پر ساؤتھ چائنا سی میں داخل ہوا، جسے چینی افواج نے خبردار کر کے بھگا دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق چینی فوج نے کہا کہ امریکی گائیڈڈ میزائل ڈسٹرائر چین کے علاقائی پانیوں میں گھسا، جس نے مصروف آبی گزرگاہ میں امن و استحکام کو کمزور کیا۔

چینی فوج کا کہنا ہے کہ چینی فورسز ہر وقت ہائی الرٹ رہیں گی، قومی خود مختاری، ساؤتھ چائنا سی میں امن و استحکام کے تحفظ کے لیے تمام اقدامات کریں گے۔

چائنا سی سے نکالے جانے سے متعلق چین کا بیان غلط ہے، امریکی بحریہ

دوسری جانب چینی فوج کے الزام پر امریکی بحریہ نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی ڈسٹرائر کو ساؤتھ چائنا سی سے نکالے جانے سے متعلق چین کا بیان غلط ہے۔

امریکی بحریہ کا کہنا ہے کہ امریکی جنگی جہاز نے ساؤتھ چائنا سی میں معمول کی کارروائی کی، اسے نکالا نہیں گیا، جہاں بھی عالمی قوانین اجازت دیتے ہیں وہاں امریکا نقل و حرکت جاری رکھے گا۔