بینکرز کپ کرکٹ، دو میچوں کے فیصلے

March 24, 2023

کراچی (اسٹاف رپورٹر) نیا ناظم آبادبینکرز کپ رمضان کرکٹ ٹورنامنٹ میں ارحم سی سی نے رحمن ہیلتھ کیئر کو نو وکٹوں سے آؤٹ کلاس کیا۔ رحمن ہیلتھ کیئرکی ٹیم 86رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ شاہ زیب بھٹی نے پانچ وکٹیں حاصل کیں۔ ارحم سی سی نے ہدف ایک وکٹ پر حاصل کرلیا ۔ دوسرے میچ میں کینٹ واریئرز نے اے زیڈ ریئل اسٹیٹ کو 71رنز سے شکست دی ۔ کینٹ واریئرز نے 205رنز بنائے۔ اختر خان نے 87رنز اسکور کیے ۔ ناکام ٹیم نو وکٹوں پر 134رنز بناسکی ۔