کرکٹ جنٹلمین گیم، اچھی اسپرٹ سے کھیلیں گے، شاداب خان

March 24, 2023

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان شاداب خان نے کہا کہ رمضان میں کرکٹ کا میرا پہلا تجربہ ہے کل معلوم ہو گا کہ کیسے پروفیشنل کھلاڑیوں کو اس کا تجربہ ہونا چاہئے۔ کرکٹ جینٹلمین کا گیم ہے تو اچھی اسپرٹ سے کھیلیں گے، راشد خان سے بھی اس پر بات ہوگی ۔ افغانستان کرکٹ ٹیم کے کپتان راشد خان نے کہا ہے کہ جو ٹیم منتخب کی ہے وہ پاکستان کے اچھے پرفارمر ہیں۔ جمعرات کی شب شارجہ اسٹیڈیم میں ٹرافی کی رونمائی کے بعد پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ بابر کو بولنگ کر کے مزہ آتا ہے، انہیں مس کروں گا۔ دوسرے بیٹرز کو بھی چیلنج سمجھ کر بولنگ کروں گا ۔ پاکستان سے اچھی سیریز ہو گی ۔ جو ٹیم شارجہ کھیلنے آئی ہے وہ پاکستان کے اچھے پرفارمر ہیں ۔