65 فیصد پاکستانی آنکھیں عطیہ کرنے کے حامی، 24 فیصد مخالف، گیلپ پاکستان

March 24, 2023

کراچی(جنگ نیوز) گیلپ پاکستان کے سروے کے مطابق 65فیصد پاکستانی آنکھیں عطیہ کرنے کے حامی،24فیصد مخالف ہیں،45فیصد اپنی آنکھیں عطیہ کرنے کیلئے بھی رضامند نظر آئے جبکہ 55فیصد نے انکار کردیا،تفصیلات کے مطابق پاکستان میں انسانی جان کو بچانے کےلیے اعضاء عطیہ کرنے کے بارےمیں آگہی میں اضافہ ہورہا ہے اور ہر 10 میں سے 6 پاکستانی آنکھوں کا عطیہ کرنے کی حمایت کرتا ہے، اس بات کا پتہ گیلپ پاکستان کے سروے سے چلا، جس میں 7سو سے زائد افراد نے ملک بھر سے حصہ لیا، سروے میں 65 فیصد پاکستانیوں نے آنکھیں عطیہ کرنے کی حمایت کی اور اسےاچھا عمل کہا البتہ 24فیصد نے مخالفت کی ،11فیصد نے اس بارے میں کوئی رائے دینے سے گریز کیا،45 فیصد پاکستانیوں نے اپنی آنکھیں عطیہ کرنے کیلئے بھی رضامندی کا اظہار کیا، البتہ 55فیصد نے انکار کردیا، 50فیصد پاکستانی آنکھیں عطیہ کرنے کے عمل سے بھی آگاہ نظر آئے، البتہ 50فیصد نے لاعلمی کا اظہار کیا۔