قاری عثمان سے داماد کے انتقال پر سیاسی، مذہبی رہنماؤں اور دیگر کا اظہار تعزیت

March 24, 2023

کراچی ( پ ر) جمعیت علماء اسلام کے مرکزی رہنما قاری محمد عثمان کے داماد قاری ریاض اللہ کے منتقال پر تعزیت کیلئے جامعہ عثمانیہ شیرشاہ آمد کا سلسلہ جاری ہے،قاری محمد عثمان سے سعید غنی، جاوید ناگوری،سینیٹرشاہی سید،مولانا امداداللہ یوسفزئی، مولانا ڈاکٹر منظور احمد مینگل، مفتی نعمان نعیم، مفتی خالد محمود، قاری فیض اللہ چترالی، قاری اللہ داد، مفتی رفیق احمد بالاکوٹی، مولانا فصیح الرحمن، مولانا رفیع اللہ، مولانا عبیداللہ، مولانا تاج محمد حنفی،مسعود پاریکھ، مفتی محمد خالد، مولانا عمر صادق، مولانا سمیع الحق سواتی ودیگرجبکہ سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، برطانیہ، امریکا، کینیڈا اور دیگر ممالک، چاروں صوبوں آزاد کشمیر، گلگت بلتستان سے اظہار تعزیت کیا ہے ۔