کے ایم سی پنشنرز کا واجبات کیلئے بلدیہ عظمیٰ کے صدر دفتر پر مظاہرہ

March 24, 2023

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کے ایم سی پنشنرز نے اپنے واجبات کے حصول کے لیے جمعرات کو یہاں بلدیہ عظمیٰ کراچی کے صدر دفتر میں پر امن احتجاجی مظاہرہ کیا، جس میں متعدد مزدور یونینز کے راہنما ؤں نے اپنے ساتھیوں سمیت بھر پو ر شرکت کی، پنشنرز نے تمام مزدور یونینز اور ان کے ساتھیوں کا اپنے ساتھ آواز سے آواز ملانے پر شکریہ ادا کیا۔