عوام کو ناجائز منافع خوروں کے رحم وکرم پر چھوڑ دیا گیا، فیاض علی شاہ

March 24, 2023

پشاور(جنگ نیوز)قومی وطن پارٹی کے صوبائی رہنماسیدفیاض علی شاہ نے کہاہے کہ اس مشکل گھڑی میں سستے بازارقائم نہ کرکے پشاورکے عوام کوناجائزمنافع خوروںکے رحم وکرم پرچھوڑدیاگیاجبکہ مفت آٹے کی تقسیم کے پہلے روزبدنظمی نے متعلقہ اداروں کی ناقص منصوبہ بندی کاپول کھول دیاہے،عوام کومعیاری اشیاء سرکاری نرخ پرفراہم کرنے کے ذمہ داراداروںکی کارکردگی زبانی جمع خرچ کے سواکچھ نہیں ہے،پشاورمیں کسی بھی جگہ دودھ،دہی،سبزی،دالیںاوردیگراشیاء خوردونوش سرکاری نرخ پردستیاب نہیں ہیں،رمضان المبارک کے آغازکے ساتھ ہی قصابوںنے گوشت کی قیمت میںخودساختہ اضافہ کردیاہے،نگران وزیراعلیٰ کوآٹاتقسیم میںبدنظمی کے ساتھ ناجائزمنافع خوری کابھی نوٹس لیناچاہیے۔