انجینئرنگ یونیورسٹی دنیا بھر کی 300 بہترین یونیورسٹیوں کی فہرست میں شامل

March 24, 2023

لاہور(خبرنگار)یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور دنیا بھر کی 300 بہترین یونیورسٹیز میں شامل ہوگئی ہے ۔ تازہ ترین فہرست کے مطابق یونیورسٹی نے اپنی درجہ بندی میں 47 درجے بہتری کی ہے ۔2021 میں یو ای ٹی 376، 2022 میں 324 ویں نمبر پر جبکہ اس برس 279 ویں نمبر پر پہنچ گئی ۔سال 2019 میں یو ای ٹی ٹاپ450 میں شامل تھی۔