بسمہ نے ایوارڈ والدین کے نام کردیا

March 25, 2023

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)پاکستان خواتین کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان بسمہ معروف نے یومِ پاکستان کے موقع پر ملنے والے تمغۂ امتیاز کو اپنے والدین کے نام کردیا۔بسمہ معروف نے یومِ پاکستان کے موقع پر صدر عارف علوی سے تمغۂ امتیاز وصول کیا تھا جس کے بعد انہوں نے اپنے جذبات کا اظہار سوشل میڈیا پر کیا۔بسمہ معروف نے ٹوئٹر پر لکھا کہ ’یہ میرے لیے ایک اعزاز ہے، یہ ایوارڈ اپنے والدین خاص طور پر والد کے نام کرتی ہوں جو ہر وقت میرے ساتھ کھڑے رہے‘۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد سمیت دیگر کرکٹرز اور مداحوں نے بسمہ معروف کو مبارک باد دی اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔