انتخابات کرانا الیکشن کمیشن کا کام ہے زمان پارک کا نہیں، حافظ حمداللّٰہ

March 25, 2023

کوئٹہ ( آئی این پی )پی ڈی ایم کے مرکزی ترجمان حافظ حمداللہ نے کہا ہے کہ ایک طرف حکم ہے کہ ملک میں صاف وشفاف انتخابات الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے دوسری طرف تمام متعلقہ اداروں نے الیکشن کمیشن کی معاونت سے معذوری ظاہر کی ہے کیا تنہا الیکشن کمیشن صاف شفاف انتخابات منعقد کرنے کی ذمہ داری پوری کرسکتاہے ؟ انہوں نے کہا کہ الیکشن کرانا الیکشن کمیشن کا کام ہے زمان پارک اور ان کے سہولت کاروں کا نہیں ہے، سوال یہ ہے کہ کیا صاف اور شفاف انتخابات کے بغیر سیاسی استحکام ممکن ہیں؟ اگر نہیں تو پھر الیکشن کمیشن کو کیوں فورس کیا جاتا ہے کہ ملک میں انتخابات کرائے خواہ صاف اورشفاف ہی نہ ہوں یہ منطق سمجھ سے بالاتر ہے ۔