سیونتھ ایونیو انٹر چینج کے اطراف بارشی پانی جمع ہونے سے ٹریفک متاثر

March 25, 2023

اسلام آ باد (نیوز رپورٹر) جمعہ کے روز اسلام آ باد میںہو نے والی شدید بارش سے حال ہی میں تعمیر ہونے والےسری نگر ہائی وے سیونتھ ایونیو انٹر چینج کے اطراف میں بارشی پانی جمع ہونے سے ٹریفک بری طرح متاثر ہوئی ۔ کئی موٹر سائیکل سوار اور گاڑی مالکان پھنس گئے ۔سی ڈی اے ( ایم سی آئی ) کے شعبہ ایمر جنسی ڈزاسٹر مینجمنٹکے عملہ نے موقع پر جا کر شہر یوں کی مدد کی ۔ فلائی اوور کے اطراف کی سڑکیں تالاب کا منظر پیش کر رہی تھیں جس کی وجہ سے ٹریفک بند ہوگئی ۔ شعبہ روڈز کے حکام کا موقف ہے کہ مرکزی مین ہول میں کسی نے گند ڈال دیا جس کے چوک ہونے کی وجہ سے بارش کا پانی سڑک پر جمع ہو ا تاہم مین ہول کھلنے کے بعد سڑکیں کلیئر ہوگئیں۔شہر یوں نے ڈرینج سسٹم کی ابتر صورتحا ل پر تشویش اور غم وغصہ کا اظہار کیا ۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ انٹر چینج سی ڈی اے ہیڈکوارٹر کے سامنے واقع ہے۔