جائے نماز، ٹوپی، رومال، مسواک، اسلامی کتب کی خریدو فروخت میں اضافہ

March 25, 2023

ملتان(سٹاف رپورٹر) رمضان المبارک کے دوران شہر میں جائے نماز، مختلف اقسام کی تسبیحات، ٹوپیوں، رومال، مسواک، عطر اور اسلامی کتب سمیت عبادات میں استعمال ہونے والی مصنوعات کی خریدو فروخت میں اضافہ ہو گیا ہے۔علمائے کرام کے خطبات والی سی ڈیز کے علاوہ قرآن پاک کی تلاوت اور نعت والے ایم پی فور اور اسلامی شعائر کے مقدس ماڈلز بھی نمازیوں کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔ موبائل فون پر اسلامک رنگ ٹونز اور تلاوت ریکارڈ کرنے والوں نے بھی اسلامک سافٹ ویئر متعارف کرا رکھے ہیں۔