الیکشن ڈیوٹی کے نام پر نشتر ڈینٹیسٹری انسٹیٹیوٹ کے پرنسپل کی سرکاری کار ضبط

March 25, 2023

ملتان(سٹاف رپورٹر)الیکشن ڈیوٹی کے نام پر پرنسپل نشتر انسٹیٹیوٹ آف ڈینٹیسٹری پروفیسر ڈاکٹر امجد باری کی سرکاری کار ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے عملے نےچھین لی ،پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے پروفیسر ڈاکٹر مسعود الروف ہراج کا کہنا تھا کہ کمشنر ملتان ڈویژن اور ڈپٹی کمشنر ملتان کو پیغام پہنچا دیا گیا ہے کہ کار 24گھنٹے کے اندر واپس نہ کی گئی اور ذمہ داران کے خلاف ایکشن نہ لیا گیا تو تمام ڈاکٹر ز کمیونٹی بھر پور احتجاجی تحریک کا آغاز کرے گی۔