چوک کمہاراں والا فلائی اوور سےایک شخص کی خود کشی کی کوشش

March 25, 2023

ملتان (سٹاف رپورٹر) چوک کمہاراں والا فلائی اوور سے ایک شخص نے خود کشی کی کوشش کی جسے ریسکیو 1122 ملتان نے موقع پر پہنچ کر بچا لیا تفصیل کے مطابق ریسکیو 1122 کو اطلاع ملی کہ ایک شخص چوک کمہاراں والا فلائی اوور سے چھلانگ لگانے کی کوشش کر رہا ہے ۔ریسکیو کمانڈ کنٹرول نے فوری طور پر قریبی اسٹیشن سے ریسکیو موٹر بائیک بھجوا ئی ۔ ریسکیو 1122 کے اہلکار نے بروقت اپنی ماہرانہ تربیت کو استعمال کرتے ہوئے اس شخص کو دیوار سے نیچے اتارا ۔ خود کشی کرنے والے شخص کے مطابق اس کے گھر والے کام کیلئے اسے رکشہ نہیں دلوا رہے۔ریسکیو 1122 کی اطلاع پر پولیس نےملزم کو حراست میں لے لیا۔