ڈسپوزل سٹیشن مکمل فعال کرنیکی ہدایت

March 25, 2023

لاہور(خصوصی رپورٹر)کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا نے ہدایت کی ہے کہ بارش میں تمام سورنگ پوائنٹس پر ہنگامی مراکز اور ڈسپوزل سٹیشنز مکمل فعال ہونے چاہئیں۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ واسا،ایم سی ایل، ایل ڈی اے کی ٹیمیں تیار رہیں۔ فوری رسپانس دیا جائے۔کمشنر لاہورنے کہا کہ اب تک شہر میں بارش کا جمع نکل چکا ہے۔آج مزید بارشوں کی پیشگوئی ہے۔ شہر کے تمام انڈرپاسز سے بارشی پانی کا نکاس فوراً ہونا چاہیے۔