ڈاکوؤں نے7 وارداتوں میں لاکھوں روپے اور زیورات لوٹ لئے، متعدد چوریاں

March 25, 2023

لاہور(کرائم رپورٹر سے) سلامت پو رہ میں اعجاز اور اسکی فیملی سے 2 لاکھ 40ہزار روپے لوٹ کر فرار ہو گئے، مصطفی آباد میں مبین احمد اور اسکی فیملی سے 2لاکھ روپے،شفیق آباد میں اسلم سے ایک لاکھ75ہزار ،مزنگ میں فیاض سے 78ہزار روپے،نواں کوٹ میں علی سے 60ہزار روپے،ٹاؤن شپ میں فیضان احمد سے 58ہزارروپےاور غالب مارکیٹ میں عثمان سے 42ہزار روپے کی نقدی اور دیگر سامان لوٹ لیا گیا،لیاقت آباد کے علاقے میں نامعلوم چور عمر رسول کے گھر کے تالے توڑ کر 5 تولے سونا ،17ہزار روپے نقدی اور دیگر گھریلو سامان چوری کر کے فرار ہوگئےجبکہ نواب ٹاؤن میں ارشد،ہربنس پو رہ میں صادق،مصطفی آباد میں بابر کی گاڑیاں اورنواں کوٹ میں ندیم،گلشن راوی میں کامران،غازی آباد میں طارق،مصطفی ٹاؤن میں شکیل، سول لائن میں رمضان،مسلم ٹاؤن میں شوکت موٹر سائیکلیں چوری کرلی گئیں ۔