آئی سی سی مینز ورلڈکپ سپر لیگ، نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم پہلے نمبر پر

March 26, 2023

کراچی(اسٹاف رپورٹر)آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ سپر لیگ میں نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم پہلے نمبر پر آ گئی ہے۔ نیوزی لینڈ کے 22 میچز کے بعد 160 پوائنٹس ہو گئے ہیں۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم پہلے ون ڈے میچ میں سری لنکا کو شکست دینے کے بعد پہلے نمبر پر آگئی ہے۔ نیوزی لینڈ نے سری لنکا کو پہلے ون ڈے میں 198 رنز سے شکست دی ۔یہ نیوزی لینڈ کی سری لنکا کے خلاف رنز کے لحاظ سے سب سے بڑی کامیابی ہے۔ انگلینڈ کی ٹیم سپر لیگ کے پوائنٹس ٹیبل پر دوسرے نمبر پر چلی گئی ہے بھارت کا تیسرا بنگلہ دیش کا چوتھا پاکستان کا پانچواں اور آسٹریلیا کا چھٹا نمبر ہے۔ افغانستان ساتویں ویسٹ انڈیز آٹھویں جنوبی افریقا نویں اور سری لنکا دسویں نمبر پر ہے ۔نیوزی لینڈ نے سری لنکا کے خلاف سیریز میں تین صفر سے کامیابی حاصل کی تو وہ آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں بھی پہلے نمبر پر آ جائے گی ۔آسٹریلیا کی ٹیم ون ڈے رینکنگ میں پہلے نمبر پر ہے۔