سحری کے اوقات میں پولیس مقابلہ، 2؍ ملزمان زخمی حالت میں گرفتار

March 26, 2023

کراچی( اسٹاف رپورٹر ) زمان ٹاؤن پولیس نے سحری کے اوقات میں شہریوں سے لوٹ مار کرنے والے دو ملزمان کو مقابلے کے بعد زخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق تین ڈکیت کورنگی پولی ٹیکنک انسٹیٹیوٹ کے قریب شہری سے لوٹ مار کی واردات کررہے تھے کہ گشت پر مامور پولیس پارٹی بھی وہاں پہنچ گئی،پولیس اور ڈکیتوں کے درمیان دو طرفہ فائرنگ کا تبادلہ ہواجس میں دو ڈکیتوں کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا جبکہ ملزمان کا تیسرا ساتھی فرار ہوگیا،گرفتار ڈکیت ملزمان کی شناخت ارحم اور علی حیدر جبکہ انکے فرار ہونے والے ساتھی ملزم کی اسامہ کے نام سے ہوئی ،گرفتار ڈکیتوں کے قبضے سے دو پستول بمعہ ایمونیشن ، 5 چھینے ہوئےموبائل فون اور نقد رقم برآمد کی گئی ہے۔