چڑیا گھر، آصف زرداری نے ہتھنی نورجہاں کے علاج کی پیش کش کردی

March 26, 2023

کراچی(اسٹاف رپورٹر ) سابق صدر آصف علی زرداری نے کراچی چڑیاگھر کی ہتھنی ’’ نورجہاں‘‘ کی خصوصی دیکھ بھال اور علاج کی ہدایت کرتے ہوئے اس کے علاج معالجے کے لیے رقم بھیجنے کی پیش کش کردی۔ جب کہ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ یہ بے زبان جانوروں کا مسئلہ ہے،۔وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ کا کہنا ہے کہ کے ایم سی کو فنڈز کی کمی کا سامنا تھا، کوشش کی جارہی ہے کہ بلدیہ عظمیٰ کراچی اپنے پیروں پر خود کھڑی ہو، ایڈمنسٹریٹر کراچی ڈاکٹر سید سیف الرحمٰن کے ایم سی کی آمدنی بڑھانے کے لیے کام کررہے ہیں۔ کامران ٹیسوری نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو میں کہا کہ سیاسی پشت پناہی کا الزام درست نہیں، تحقیقات میں جس کی کوتاہی ثابت ہوئی اس کے خلاف کارروائی ہوگی۔