نقب زنی کی واردات میں ملزمان کیش اور کیبل لیکر فرار

March 26, 2023

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ڈیفنس میں نقب زنی کی واردات میں ملزمان کیش اور کیبل لیکر فرار ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق درخشاں تھانے کی حدود خیابان نشاط فیز 6 میں نقب زنی کی واردات ہوئی ۔ واردات میں ڈاکو 2 لاکھ نقدی اور 42 لاکھ روپے کیبل چرا کر فرار ہوگئے۔ واقعہ کی فوٹیج بھی سامنے آگئی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نقاب پوش ملزمان واردات کررہے ہیں