طلباء محنت،ریسرچ کلچر کو اپنائیں، وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی

March 26, 2023

ملتان (سٹاف رپورٹر) وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر رانا الطاف احمد نے گزشتہ روز نشتر میڈیکل کالج کے ایم بی بی ایس کلاس ریپریزینٹیٹو سے میٹنگ کی، انہوں نے طلباء وطالبات کو ڈسپلن کی پابندی، پڑھائی میں محنت اور ریسرچ کلچر کو اپنانے کی تلقین کی،ڈائریکٹر سٹوڈنٹس افیئرز پروفیسر ڈاکٹر محمد عباس نقوی اور رجسٹرار پروفیسر ڈاکٹر غلام عباس بھی موجود تھے۔