پائپ کارخانے میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، جانی نقصان نہیں ہوا

March 26, 2023

پشاور ( آن لائن ) انڈسٹری اسٹیٹ حیات آباد مشرف کالونی میں حیات آباد پائپ کارخانے میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ اطلاع موصول ہوتے ہی ریسکیو 1122 کی فائر ویکل جائے حادثہ پہنچ گئی جہاںریسکیو 1122 اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر آگ بجھانے کا عمل شروع کیا، ریسکیو 1122 فائر فائٹرز نے مختلف اطراف سے 35 منٹ کے اندر آگ پر مکمل قابو پا لیا