معاشی استحکام کیلئے تمام سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لیا جائے، ضیاء عباس

March 26, 2023

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سینئر سیاست داں اور مسلم لیگ کے سابق سیکرٹری جنرل سید ضیاء عباس نے کہا ہے کہ معاشی استحکام کیلئے تمام سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لیا جائے،آئی ایم ایف کی کڑی شرائط ملک کیلئے مزید مسائل جنم دیں گی، ان حالات میں سابق وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے سیاسی افراتفری کا مقصد ملک کو معاشی طور پر مزید غیرمستحکم کرنا ہے، وہ غیرملکی ایجنڈے کے تحت پاکستان کو تباہی کے راستے پر لے جارہے ہیں، انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت اپنی ناقص حکمت عملی اور غلط پالیسی کی وجہ سے ملک کو مشکلات میں دھکیل رہی ہے تو خود بھی پی ڈی ایم کی جماعتیں ناکامی کے دلدل میں پھنس رہی ہیں۔