نوابشاہ ایئرپورٹ پر جیو ٹیکنیکل اسٹڈی کیلئے فلائٹ آپریشن 2 ماہ تک بند رہے گا

March 26, 2023

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)نوابشاہ ایئرپورٹ پر جیو ٹیکنیکل اسٹڈی کیلئے فلائٹ آپریشن 2 ماہ تک بند رہے گا۔۔سول ایوی ایشن اٹھارٹی (سی اے اے) کے اعلامیہ کے مطابق 23 مئی تک نوابشاہ ایئرپورٹ فلائٹ آپریشن کیلئے بند رہے گا۔ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ نوابشاہ ایئرپورٹ پر جیو ٹیکنیکل اسٹڈی کیلئے فلائٹ آپریشن بند رہے گا۔تاہم 23 مئی تک نوابشاہ ایئرپورٹ پر ہیلی کاپٹر ٹیک آف یا لینڈ کرسکیں گے، ہیلی کاپٹرز کو دن میں ٹیک آف اور لینڈنگ کی اجازت ہوگی۔