سندھ کے 15اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کا دنگل‘ آج دوبارہ پولنگ ہوگی

March 26, 2023

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ کے 15 اضلاع میں ایک بار پھر بلدیاتی انتخابات کا دنگل سجے گا۔ الیکشن کمیشن نے سندھ کے پندرہ اضلاع میں مختلف وجوہات پرروکی گئی پولنگ کا دوبارہ شیڈول جاری کردیا ہے۔ان اضلاع کے نوے پولنگ اسٹیشنز پر26مارچ کو دوبارہ پولنگ ہوگئی۔سندھ کے 15اضلاع میں بلدیاتی الیکشن کے 90پولنگ اسٹیشنز پر 26مارچ کو پولنگ کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔الیکشن کمیشن کے مطابق ضلع جیکب آباد ، کشمور، شکار پور، لاڑکانہ، قمبرشہداد کوٹ، سکھر، خیرپور، شہیدبینظیر آباد، سانگھڑ، میرپورخاص، عمرکوٹ، تھرپارکر، حیدرآباد، جامشورو اور بدین میں مختلف کونسلز کی کیٹگریز چیئرمین، وائس چیئرمین، ممبرڈسٹرکٹ کونسل، جنرل ممبرز کی نشستوں پردوبارہ پولنگ ہوگی۔