سندھ کورونا میں اضافہ، ماسک اور سماجی فاصلہ اختیار کرنے کا مشورہ

March 26, 2023

لاڑکانہ (اے پی پی) سندھ میں روزانہ کی بنیاد پر کورونا کیسز میں اضافے کے پیش نظر طبی ماہرین نے شہریوں کو ماسک پہننے اور سماجی فاصلہ اختیار کرنے کا مشورہ دیا ہے۔صوبائی محکمہ صحت کے مطابق سندھ میں کورونا کے کیسز میں روزانہ کی بنیاد پر اضافہ ریکارڈ ہو رہا ہے، اب تک صوبے میں کورونا کے مزید69مثبت کیسز کی تصدیق ہو گئی ہے۔ سندھ میں 190افراد کے ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے مثبت کیسز کی شرح 36.3فیصد ریکارڈ ہوئی ہے۔اعداد و شمار کے مطابق صوبے بھر میں کورونا کے 17 مریض زیرِ علاج ہیں جن میں سے 4 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے اور ایک مریض وینٹی لیٹر پر ہے۔طبی ماہرین نے شہریوں کو ماسک اور سینی ٹائزر استعمال کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ مہلک وائرس سے بچائو کے لیے ہجوم والی جگہوں پر سماجی فاصلہ برقرار رکھیں۔