دوستانہ میچ، برازیل کو مراکش سے شکست

March 27, 2023

کراچی (جنگ نیوز) مراکش فٹبال ٹیم نےانٹرنیشنل فرینڈلی میچ میں برازیل کو2-1 سے ہرا دیا۔ کھیل کے 29ویں منٹ میں سفیان نے پہلا گول داغا، اسے دوسرے ہاف میں کیسمیرو نے گول کرکے برابر کر دیا، تاہم 79 ویں منٹ میں عبدالحامد صابری نے مراکش کو دوبارہ برتری دلا دی جو کھیل کے اختتام تک برقرار رہی۔