سندھ حکومت مہنگائی کنٹرول کرنے میں ناکام ہوگئی، ایم ڈبلیو ایم

March 27, 2023

کراچی (اسٹاف رپورٹر) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی ڈویژن کے سیکریٹری سیاسیات علامہ مبشر حسن نے کہا ہے کہ رمضان کے مبارک مہینے میں بھی منافع خور عوام پر مہنگائی کا قہر برسانے میں مصروف ہیں اور حکومت سندھ کا پرائس کنٹرول کا محکمہ مجرمانہ خاموشی اختیار کئے ہوئے ہے، سندھ حکومت مہنگائی کو کنٹرول کرنے میں مکمل ناکام ہوگئی ہے، مہنگائی کے باعث غریب عوام کا جینا دوبھر ہوگیا ہے،سیاسی کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہانتہائی افسوس کی بات ہے کہ پیپلزپارٹی کے حکمران خود نہ تو مہنگائی پر قابو پاسکے ہیں اور نہ ہی عوام کو سہولتیں فراہم کررہے ہیں، رمضان کی آمد کے ساتھ ہی ذخیرہ اندوز و منافع خور عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں اور پرائس کنٹرول کمیٹیاں سندھ میں غیر فعال نظر آرہی ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ اراکین اسمبلی اور بیوروکریسی کے افراد شاہانہ زندگی گزار رہے ہیں مگر بڑھتی مہنگائی اور غربت کی بدولت عوام کیلئے جسم و روح کا رشتہ قائم رکھنا محال ہو گیا ہے۔