لیاقت آباد، گراں فروشوں کیخلاف خصوصی مہم

March 27, 2023

کراچی (اسٹاف رپورٹر) اسسٹنٹ کمشنر لیاقت آباد ثناء طارق نے لیاقت آباد ڈاکخانہ پر مہنگے داموں فروٹ بیچنے والوں کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے سرکاری نرخ کے مطابق فروٹ کی قیمتوں کو ممکن بنایا ،ثناء طارق نے کہا کہ گراں فروشی اور ناجائز منافع خوری ناقابل معافی معاشرتی جرم ہے۔