مینار پاکستان جلسہ، عمران خان کے خطاب کے دوران پرویز خٹک، یاسمین راشد قاسم سوری اور راجا بشارت چلے گئے

March 27, 2023

لاہور(صباح نیوز)لاہور میں مینار پاکستان جلسے سے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خطاب کے دوران کئی رہنما اور کارکنان پنڈال چھوڑ کر چلے گئے۔ پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد، پرویز خٹک، قاسم سوری اور راجا بشارت پارٹی سربراہ کی تقریر کے دوران اٹھ کر چلے گئے۔ صحافی نے یاسمین راشد سے سوال کیا کہ ابھی عمران خان کی تقریر جاری ہے، آپ جارہی ہیں؟ اس پر یاسمین راشد نے کہا کہ ان کی طبیعت ٹھیک نہیں، اب آپ خبر بنائیں گے؟۔ صحافی کے سوال پر پی ٹی آئی رہنما قاسم سوری کا کہنا تھا کہ خان کی تقریر ختم ہوچکی ہے۔