کشمیری ثقافت اجاگر کرنے کیلئے ثقافتی پروگرام

March 28, 2023

راولپنڈی(خصو صی رپورٹر ) پنجاب آرٹس کونسل میں آزاد کشمیر یوتھ اینڈ کلچر ڈیپارٹمنٹ کے اشتراک سے ایک روزہ ثقافتی پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ مہمان خصوصی وزیرِ حکومت آزاد جموں اینڈ کشمیر اکبر ابراہیم تھے۔جبکہ سیکرٹری یوتھ اینڈ کلچر ڈیپارٹمنٹ چوہدری رقیب، کوآرڈنیٹر ٹو پی ایم عمران جعفری، ڈی جی سپورٹس یوتھ اینڈ کلچر مہربان چوہدری، ڈائریکٹر سپورٹس امجدمغل کلچرل آفیسر لیاقت بھی موجود تھے۔ اکبر ابراہیم کا اس موقع پر کہنا تھا کہ ثقافتی میلے کا مقصد جڑواں شہروں میں کشمیری ثقافت کو اجاگر کرنا ہے۔ڈائریکٹر آرٹس کونسل وقار احمد کا کہنا تھا کہ کسی بھی قوم کی ثقافت کو زندہ رکھنے کے لئے سب سے اہم کردار اس قوم کے شاعر و ادیب ادا کرتے ہیں۔ثقافتی پروگرام میں سہیل عباسی اور خواجہ عبید الرحمٰن نے صوفیانہ کلام پیش کیا۔ حناء عباسی نے کشمیر ثقافتی سنگیت پیش کیا ۔