ڈپٹی کمشنر بٹگرام کا فری آٹا تقسیم مراکز کا دورہ، سہولیات کا جائزہ لیا

March 28, 2023

پشاور (جنگ نیوز) ڈپٹی کمشنر بٹگرام تنویر الرحمٰن نے ضلع میں قائم مختلف فری آٹا تقسیم مراکز کا دورہ کیا اور عوام کو دی جانے والی سہو لیات کا جائزہ لیا۔ضلعی انتظامیہ کے زیر نگرانی فری آٹے کی تقسیم انتظامی آفیسرز کے زیر نگرانی جاری ہے ۔تمام انتظامی آفیسرز رجسٹرڈ شدہ دکانوں اور ویئر ہاؤس کی نگرانی کررہے ہیں۔مفت آٹے کی تقسیم کا عمل حکومت کی جانب سے مستحق قرار دئے گئے افراد میں ماہ رمضان میں کے دوران جاری رہے گا۔شہریوں سے گزارش ہے کہ 8171 پر ایس ایم ایس کے ذریعے اپنا شناختی کارڈ نمبر بھیج کر تصدیق کے بعد سنٹر پر تشریف لائیں تاکہ تکلیف سے بچ سکیں۔