حارث رؤف اسلام آباد پولیس کے خیر سگالی سفیر مقرر

March 29, 2023

کراچی(اسٹاف رپورٹر) حارث رؤف کو اسلام آباد کیپیٹل پولیس کا خیرسگالی سفیر مقرر کردیا گیاہے۔ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق کرکٹر حارث رؤف کو ڈی ایس پی کے اعزازی رینک لگائے گئے۔ منگل کوآئی جی اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصر خاں نے حارث رؤف کو اعزازی رینک لگائے۔