اصل عبادت محروم طبقات کی امداد کرنے میں ہے: جلال الدین رومی

March 29, 2023

ملتان (سٹاف رپورٹر)رمضان المبارک میں جس طرح ہر عبادت کا ثواب کئی گنا زیادہ ملتا ہے۔اسی طرح ماہ صیام میں نیکیوں اور خلق کی خدمت کا اجر عام دنوں سے کہیں زیادہ ملتا ہے۔ محتاجوں یتیموں معذوروں غریبوں کے علاوہ سفید پوش طبقات کی امداد رمضان المبارک اور عید کے ایام سے قبل کرنا اس لئے ضروری ہےتاکہ ہر محروم طبقہ رمضان کی برکات اور خوشیاں منا سکے۔ان خیالات کا اظہار جلال الدین رومی فاونڈیشن کے بانی سربراہ اور معروف سماجی شخصیت خواجہ محمد جلال الدین رومی نے ڈی ایس ریلوے ملتان کے دفتر میں قلیوں، بیواوں اور معذوروں میں رمضان راشن اور عیدی کی تقسیم کے موقعپر تقریب میں کیا۔انہوں نے کہا ہم خوش قسمت ہیں کہ اللہ تعالٰی نے ہمیں توفیق عطا کی کہ معاشرے کے ان طبقات کی اشک شوئ کر سکیں۔ڈی ایس ریلوے حماد حسن مرزا نے کہا کہ میں خواجہ جلال الدین رومی کا شکر گزار ہوں کہ رومی فاؤنڈیشن ایک عرصے سے قلیوں، ریلوے ملازمین کی بیوائیں، اور معذوروں کی امداد کر رہی ہے۔ خواجہ محمد جلال الدین رومی نے مزید کہا کہ میں قلیوں اور بیواؤں کے چہرے پر خوشی اور تشکر کے جو کلمات دیکھ رہا ہوں۔اس سے یہ محسوس ہوتا ہے کہ اصل عبادت یہی ہے کہ ہم مل کر محروم طبقات کی امداد کرتے رہیں تاکہ معاشرے میں غربت کے خاتمے کیلئے ہم بھی اپنے حصے کی شمع روشن کریں۔