ڈپٹی کمشنراور سی پی او ملتان کا جنوبی پنجاب سب سیکرٹریٹ کی زیرتعمیر عمارت کا دورہ

March 29, 2023

ملتان (سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر عمر جہانگیر اور سی پی او منصورالحق رانا نے جنوبی پنجاب سب سیکرٹریٹ کی زیر تعمیر عمارت کا دورہ کیا اور منصوبے پر بریفنگ لی ،اس موقع پر تعمیراتی ادارےآئی ڈیپ نے منصوبے پر تفصیلی بریفنگ بھی دی۔ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ منصوبے سے اس خطے کے لاکھوں باسیوں کو براہ راست ریلیف ملے گا ،منصوبے کی مقررہ مدت میں تکمیل کیلئے حکومت پنجاب نے وافر فنڈز مہیا کئے ہیں، منصوبے میں پیش رفت کی ہفتہ وار رپورٹ پیش کی جائے۔اس موقع پر سی پی او نے سائٹ کی سیکورٹی کا بھی تفصیلی آڈٹ کیا اور احکامات جاری کئے۔