پی پی رہنما فرحان علی دریشک کی جانب سے یو سی63 اور65 میں افطاری کا اہتمام

March 29, 2023

ملتان (سٹاف رپورٹر)ثابت ہو گیا کہ پاکستان پیپلز پارٹی ہی ملک کی وہ واحد جماعت ہے کہ جس نے روٹی کپڑا اور مکان کا نعرہ لگایا اور اس کو عملی جامہ بھی پہنایا،پی پی رہنما امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 215 سردار فرحان علی دریشک اپنے حلقے کی عوام کے لیے بلکل مفت گھر گھر افطاری پہچانے کا مشن شروع کیا ہے اس سلسلہ میں ڈیلی کی بنیاد پر یو سی لیول پرگھر گھر افتاری بھی پہنچائی جائےگی اور دسترخوان بھی سجائے جائیں گے ، ان کا کہنا تھا کہ مہنگائی کے دور میں ایک وقت کہ روٹی کمانا بھی محال ہے ،گذشتہ روز یونین کونسل نمبر 63 اور 65 سمیجہ آباد میں افطاری کروائی گئی۔