ضلع ملتان میں 4 لاکھ آٹے کے تھیلے فراہم کئے جا چکے

March 29, 2023

ملتان (سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر عمر جہانگیر نے کہا ہے کہ شدید رش کے باعث رمضان پیکج کے تحت مفت آٹے کی فوری فراہمی کیلئے انتظامات میں مزید بہتری لائی جارہی ہے ،یہ بات انہوں نے گزشتہ روز رضا ہال میں سنٹرز انچارجز اور عملے سے خطاب کرتے ہوئے کی،انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ روز شناختی کارڈز کے آن لائن سسٹم میں تعطل آنے پر آٹا فراہمی میں شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تاہم اب تک ضلع ملتان میں 4 لاکھ آٹے کے تھیلے فراہم کئے جاچکے ہیں، ضلعی محکموں کے مزید آئی ٹی اہلکار مفت آٹا پوائنٹس پر سکینگ کیلئے تعینات کردیے گئے ہیں جس سے رش کنٹرول کرنے میں مدد ملے گی۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ عوام کے شدید رش کے باعث تمام سنٹرز پر سکیننگ کاونٹرز ڈبل کردیے گئے ہیں۔عوام کی سہولت کیلئے فوری سکیننگ کرکے آٹے کی پرچی فراہم کی جائے۔