کوئٹہ میں بارشوں سے متاثرہ علاقوں کی صفائی ترجیح ہے، طارق مینگل

March 30, 2023

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)ایڈمنسٹریٹر میٹروپولٹین کارپوریشن کوئٹہ طارق جاوید مینگل نے کہا ہے کہ کوئٹہ شہر میں صفائی اور بارشوں سے متاثرہ علاقوں کی بحالی کیلئے تمام مشینری بروئے کار لارہے ہیںان خیالات کا اظہار انہوں نے عہدئے کا چار ج سنبھالنے کے بعد گوالمنڈی چوک‘ڈبل روڈ‘ سٹیلائٹ ٹاون سمیت شہر کے مختلف علاقوں کے دورے کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئےکیا اس موقع پر چیف سینی ٹیشن افیسر انور لہڑی سمیت دیگر بھی ان کے ہمراہ تھے انہوں نے کہاکہ کوئٹہ ہم سب کا مشترکہ گھر ہے اس کی صفائی اور بارشوں سے متاثرہ علاقوں کی بحالی اولین ترجیح ہے جہاں بھی مسائل ہیں وہاں جا کر ان کو حل کرنے کی بھرپور کوشش کرینگے متعلقہ افسران عملے کو ساتھ لیکر عوام کی سہولت کیلئے کام کریں گے۔