سی ای او کا مراکز صحت کا معائنہ، ایک ڈاکٹر غیر حاضر

March 30, 2023

ملتان (سٹاف رپورٹر) سی ای او ڈاکٹر فیصل رضا قیصرانی نے مختلف مراکز صحت کا اچانکمعائنہ کیا، اس موقع پر ایک ڈاکٹر غیر حاضرپایا گیا جبکہ جنرل ڈیوٹیاں دینے والوں کو ان کی اصل پوسٹنگ والی جگہوں پر بھیجنے کے احکامات دیئے ،مراکز صحت کے لان کی مناسب دیکھ بھال ناں ہونے کی وجہ سے ان کو بہتر بنانے کی ہدایات دیں، مراکز صحت میں صفائی کے ناقص انتظامات پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے صفائی کے معاملات کو بہتر بنانے کی ہداہات جاری کیں جبکہ ویل چئیرز اور سٹریچرز کو مراکز صحت کے داخلی دروازوں پر رکھنے کا کہا گیا ،سی ای او ایجوکیشن نے بنیادی مرکز صحت نواب پور کا دورہ کیا ، دیہی مرکز صحت مرداں پور میں ڈاکٹر عرفان ارشد بغیر اطلاع کے غیر حاضر تھے صفائی کے انتظامات انہتائی ناقص تھے۔